سندھ میں گرمی اور لو لگنے سے 53 فوت

کراچی ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے علاقے سیہون میں صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر گرمی کی شدت اور لْو لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔جامشورو کے ڈپٹی کمشنر سہیل ادیب باچانی کہاکہ یہ ہلاکتیں 15 جون سے جمعرات کے درمیان ہوئیں جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔تاہم سیہون میں عرس کے موقع پر موجود ایدھی ویلفیر سروس کے غلام سرور نے ان ہلاکتوں کی تعداد 62 بتائی ہے لیکن ان میں وہ اموات بھی شامل ہیں جو مختلف حادثات کی وجہ سے ہوئیں۔اس عرس کے موقع پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے مختلف ملکوں سے لوگ یہاں آتے ہیں۔ انھوں نے کہ چند دن پہلے بجلی کے نظام میں خرابی کے باعث علاقے میں تقریباً 12 گھنٹے بجلی بھی بند رہی اور اس دوران شدید گرمی کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔