امریہ، 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع امریہ میں ایک پروگرام کے بعد مدھ پردیش کانگریس انتخابی مہم کمیٹی کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ جیوتر آدتیہ سندھیا کو کالے جھنڈے دکھانے والے کچھ نوجوانوں کے ساتھ کانگریسی کارکنوں کی مار پیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ کل رات ہونے والے اس پروگرام کے بعد یہ نوجوان مسٹر سندھیا کو کالے جھنڈے دکھاکر نعرے بازی کررہے تھے ۔سب ڈویژنل پولیس افسر رام کھیلاون شکلا نے بتایا کہ تین چار نوجوانوں نے کل اس پروگرام کے بعد بھیڑ میں گھس کر نعرے بازی کی اور مسٹر سندھیا کو کالے جھنڈے دکھائے ۔ ان میں سے ایک نوجوان شراب کے نشے میں تھا۔ ان نوجوانوں کے ساتھ کانگریس کے کارکوں نے مارٹ پیٹ کی۔ کانگریس کے ترجمان محمد نعیم نے اس پورے معاملے کے سلسلے میں بھارتیہ جنتاپارٹی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نعرے بازی کرنے والے نوجوانوں کا تعلق بھارتیہ جنتا یووا مورچہ سے تھا۔ مسٹر نعیم نے ان کارکنوں گرفتاری کا مطالبہ کیا۔