سندھیا سے مرکزی وزیر گڈکری کا اظہار معذرت

نئی دہلی ۔ 26جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیرنتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں جیوتر آدتیہ سندھیا سے معذرت خواہی کی ۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں اس مسئلہ کو اٹھایا کہ حکومت مدھیہ پردیش نے ان کے حلقہ بونا میں ایک قومی شاہراہ کی افتتاحی تقریب کیلئے بنائی گئی تختی اور دعوت ناموں سے ان کا نام خارج کردیا تھا ۔ ایوان میں وقفہ صفر کے فوری بعد سندھیا نے کہا کہ ریاستی حکومت نے انہیں قومی شاہراہ کے افتتاح کیلئے مدعو نہیں کیا اور تختی سے نام ہی نکال دیا اس پر مرکزی وزیر گڈکری نے اظہار معذرت کیا۔