کیننگ ( مغربی بنگال ) ۔ 31 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سندربن ٹائیگر ریزرو میں مسلسل دو دن سے 2 شیروں کے ڈھانچے برآمد ہوئے ۔ محکمہ جنگلات کے عملہ نے بتایا کہ بنگال فاریسٹ رینج آفس کے تحت جھیلا جنگل میں کل پہلا شیر کا ڈھانچہ دستیاب ہوا ۔ جب کہ دوسرا شیر آج صبح اسی مقام کے قریب پردہ پایا گیا ۔ جہاں پر پہلا شیر کا ڈھانچہ برآمد ہوا تھا ۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ پہلے شیر کی موت طبعی وجوہات سے ہوئی لیکن دوسرے شیر کے بارے میں اطلاعات معلوم نہیں ہوسکی