سندربن سیکٹر پر پاکستان کی فائرنگ

راجوری ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خط قبضہ پر واقع سندربن سیکٹر پر جو ضلع راجوری میں ہے، فائرنگ اور شلباری کی۔ جموں میں تعینات فوج نے اس کی اطلاع دی ہے۔ پاکستانی فوج نے جموں کشمیر کے اضلاع پونچھ، راجوری اور کپواڑہ میں ہندوستانی چوکیوں اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ پاکستانی فوج کی یہ فائرنگ بلااشتعال تھی۔ کل سے آج تک 8 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔