کافی عرصہ سے گھر بیٹھے انیل کپور کے چھوٹے بھائی سنجے کپور اب پھر سے سلور اسکرین پر دیکھے جائیں گے۔ وہ اس بار اپنی بھتیجی سونم کپور کے والد کا رول کرتے نظر آئیں گے۔ وہ ابھشیک شرما کے ڈائرکشن میں بننے جارہی فلم ’’زویا فیکٹر‘‘ میں یہ رول کررہے ہیں یہاں بتاتے چلیں کہ انیس بزمی نے سال 2017 میں آئی فلم مبارکن میں انیل کپور کو ان کے بھتیجے اور بونی کپور کے فرزند ارجن کپور کے ساتھ چاچا بھتیجہ کے طور پر پیش کیا تھا اور اب انیل کپور اپنی بیٹی سونم کپور آہوجہ کے ساتھ سال 2019 میں ریلیز ہونے جارہی فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا میں اسکرین شیر کرتے دیکھے جائیں گے۔