ممبئی۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کا صدر (لیڈر) مقرر کیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔ شیوسینا کے لوک سبھا میں 18 اور راجیہ سبھا میں 3 ارکان پارلیمنٹ ہیں۔ سینا صدر ادھو ٹھاکرے نے اسپیکر سمترا مہاجن کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے انہیں سنجے راوت کے تقرر کے بارے میں مطلع کیا۔ پارٹی ذرائع نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔