نئی دہلی۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر شاذیہ علمی نے آج جامعہ ملیہ یونیورسٹی انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سمینار کے منتظمین پر یہ دبائو ڈال رہے ہیں کہ ان کا نام پینل سے حذف کردیا جائے۔ شاذیہ علمی نے بتایا کہ آر ایس ایس کی ہمنوا تنظیم نے طلاق ثلاثہ پر سمینار سے خطاب کے لیے انہیں مدعو کیا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ یونیورسٹی کی جانب سے منتظمین پر دبائو ڈالا جارہا ہے کہ اس سمینار کا موضوع بدل کر ’’مسلم خواتین کو اختیارات: مسائل اور چیلنجس‘‘ رکھا جائے۔ اس کے علاوہ مقررین کی فہرست سے شاذیہ علمی کا نام حذف کیا جائے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے حکام نے اس الزام کی تردید کی۔