باغپت ۔ 2 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : کوتوال پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع لدھوادی گاؤں میں ماقبل شادی ایک تقریب میں تناول طعام کے بعد 250 افراد علیل ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ گاؤں میں سدھیر نامی شخص کے فرزند کی سگائی تقریب میں مہمانوں کی خاطر تواضع لذیذ غذاؤں سے کی گئی جس کے بعد دست و قئے کی شکایت پر انہیں مختلف دواخانوں اور نرسنگ ہومس میں شریک کروادیا گیا ۔ تقریبا 200 متاثرین کو رات دیر گئے ڈسچارج کردیا گیا ۔
بچوں کی جیل سے 10 قیدی فرار
مدورائی 2 دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) : کیزہ سندھیائی پٹیائی میں واقع بچوں کی جیل سے آج 10 قیدی فرار ہوگئے ۔ جیل حکام کی شکایت پر پولیس نے تلاشی مہم شروع کردی ۔