سمپت کمار کا بطور احتجاج اسمبلی سے واک آوٹ

حیدرآباد 27 مارچ ( این ایس ایس ) ایس سی ایسٹی سب پلان کمیٹی کے رکن اور کانگریس کے وہپ برائے تلنگانہ اسمبلی سمپت کمار نے آج تصرف بل پر اظہار خیال کا موقع نہ دئے جانے پر ایوان سے واک آوٹ کردیا ۔ سمپت کمار نے کہا کہ پارٹی سینئرس نے انہیں تیقن دیا تھا کہ انہیں اظہار خیال کا موقع دیا جائیگا تاہم سشن حالانکہ ختم ہوگیا ہے لیکن انہیں ایسا موقع نہیں دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پارٹی ہی ان کے مطالبات کی تائید نہیں کر رہی ہے اس لئے انہو ں نے ایوان سے واک آوٹ کردیا ۔ بعد ازاں سی ایل پی آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سمپت نے پارٹی کے سینئر قائدین پر تنقید کی کہ انہوں نے ان کی حمایت نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر سینئر قائدین خاموش ہی رہے ۔