حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( رتنا چوٹرانی ) : آنے والے جی 20 سمٹ کا نومبر 2014 میں برسبین میں انعقاد عمل میں آئے گا ۔ گراہم کیورک لارڈ میر برسبین نے یہ بات بتاتے ہوئے کہا کہ اس دوران مختلف ممالک اور شہروں میں درپیش اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ اور انسانی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا ۔ اخبار سیاست کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے میر برسبین نے کہا کہ اس سمٹ میں جن میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی شرکت کررہے ہیں سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ اس دوران مستقبل کی معیشت ، سیاحت کے فروغ اور دیگر موضوعات پر بات ہوگی ۔ اس سمٹ میں چار ہزار سینئیر سرکاری مشیر اور مندوبین ، تین ہزار صحافیوں کی شرکت متوقع ہے ۔ انہوں نے شہر حیدرآباد کو ان کی بہن کی رشتہ داری سے وابستہ شہر بتاتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد اور برسبین کے درمیان بہتر رابطہ کا انہیں ایک موقع ہاتھ آیا انہوں نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے وزرائے اعلی سے ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے دونوں علاقوں کی ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے برسبین میں کئی حیدرآبادی طلبہ کے تعلیم حاصل کرنے کی بات بتائی ۔۔