سمندر میں 12 دن سے لاپتہ امریکی زندہ بچ گیا

لاس اینجلس ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سرحدی ریاست ہوائی کا ایک 67 سالہ ماہی گیر 12 دن تک اپنی چھوٹی کشتی پر بیٹھے کچی مچھلیاں کھا کر زندگی گذار رہا تھا کہ امریکی ساحلی گارڈس نے اس کی شناخت کرلی۔ اس وقت ماہی گیر کے رشتہ دار اس کی آخری رسومات کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ ران انگراہام ’’یوم تشکر‘‘ (اواخر نومبر) کے دوران سمندر سے لاپتہ ہوگیا تھا اور اس سے کچھ دیر قبل دو پیامات ارسال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی 25 فیٹ طویل کشتی ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔