ملبورن،25مارچ(سیاست ڈاٹ کام)تیسرے زمرہ کا سمندری طوفان ‘نورا’ ہفتہ کے آخر تک پہنچے گا،جو اپنے ساتھ تندو تیز ہوائیں اور بارش بھی ساتھ لائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ نورا طوفان آسٹریلیا کی شمالی ریاست کوئنس لینڈ میں ہفتہ کو اس کی ساحلوں سے ٹکرائے گا۔تاہم تیز ہوائیں ابھی سے شروع ہوگئی ہیں۔ ارگان انرجی کے مطابق ابھی ان ہواؤں سے 230 گھروں میں بجلی سپلائی متاثر ہوگئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ابھی کسی کے زخمی ہونے یا موت کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔بیورو آف میٹرولوجی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ طوفان کا زور زمرہ چار میں پہنچنے کے بعد ٹوٹ جائے گا اور تب تک وہ کوئنس لینڈ سے گذر جائے گا۔بیورو نے کہا کہ ہوائیں تقریباً 100کلو میٹر(62میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور لگ بھگ 110 ملی میٹر بارش ہونے کی امید ہے ۔بیورو کے مطابق طوفان کے زمرہ دو میں داخل ہونے کے بعد ہی آبی سفر شروع کیا جاسکتا ہے ۔