سمرتی ایرانی کی کارگذاری رپورٹ پر تجسس

راجیہ سبھا کی میعاد کے اختتام سے قبل ہی عوام سے اظہار تشکر
نئی دہلی۔/6ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنی میعاد کی تکمیل سے ایک سال قبل ہی مرکزی وزیر ٹکسٹائیل سمرتی ایرانی نے بعض ٹوئٹس جاری کرتے ہوئے گجرات کے عوام سے اظہار تشکر کیا ہے جبکہ وہ راجیہ سبھا میں ریاست کی نمائندگی کرتی ہیں۔ سمرتی ایرانی کو حال ہی میں کلیدی قلمدان وزارت فروغ انسانی وسائل سے منتقل کردیا گیا تھا کہا کہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ گذشتہ 5سال ے دوران بحیثیت ایم پی انہیں بی جے پی لیڈروں اور ملک کے عوام کی تائید حاصل رہی۔ مرکزی وزیر جو کہ 5 سال قبل راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہوئی تھیں سلسلہ وار ٹوئٹس شروع کردیئے ہیں۔ لیکن یہ اشارہ نہیں دیا کہ کن مرحکات کی بناء اپنی کارکردگی پیش کرنے کیلئے مائیکرو بلاگ سائٹ کا سہارا لیا جس میں انہوں نے یہ تحریری کیا ہے کہ 19اگسٹ 2011 کو ریاست گجرات سے رکن راجیہ سبھا کی حیثیت سے عوام کی خدمت کا موقع ملا اور یہ میرے لئے قابل افتخار بات ہے کہ ضلع آنند ( گجرات ) کے عوام کے مسائل کی یکسوئی کی گئی۔ سمرتی ایرانی نے گجرات بالخصوص ضلع آنند کے عوام سے اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے اس ضلع کو مثالی بنانے کی ذمہ داری حاصل کی تھی اور ضلع میں محفوظ پانی کی سربراہی اور ماحول کو پاک و صاف رکھنے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔