سمرتی ایرانی کی تعلیمی قابلیت پر عدالت کا فیصلہ محفوظ

نئی دہلی یکم جون (سیاست ڈاٹ کام )دہلی ہائی کورٹ نے آج مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے خلاف دائر شکایت پر اپنا فیصلہ 24 جون تک محفوظ کردیا ہے جس میں یہ الزام عائد کیا ہیکہ سمرتی ایرانی نے الیکشن کمیشن کو پیش کردہ حلفنامہ میں اپنی تعلیمی قابلیت کے بارے میں غلط اطلاعات فراہم کی ہیں ۔ میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ نے شکایت کنندہ احمد خان جو کہ ایک فری لانس ادیب ہیں ۔ کے وکیل کے منان کے دلائل کی سماعت کی اور اس نے عدالت کو بتایا کہ سمرتی ایرانی الیکشن کمیشن کے پاس تین مختلف حلفنامے داخل کئے ہیں جبکہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے انتخابات کے موقع پر داخل کردہ حلفنامیوں میں اپنی تعلیمی قابلیت پر متضاد اطلاعات فراہم کی ہیں۔