سمرتی ایرانی کو شخصی طور پر حاضر ہونے سے استثنیٰ

نئی دہلی ۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کو کانگریس لیڈر سنجے نیروپم کی جانب سے داخل کردہ ایک ہتک عزت فوجداری مقدمہ میں شخصی طور پر حاضری سے استثنیٰ دیا ہے۔ جسٹس سریش کائٹ نے سمرتی ایرانی کی درخواست پر نیروپم کو نوٹس جاری کی ہے۔ سمرتی ایرانی نے 6 جون 2014ء کو تحت کی عدالت کی جانب سے انہیں دیئے گئے سمن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے نیروپم کی جانب سے داخل کردہ درخواست کو بھی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔