سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ مقدمہ : سوامی اسیما نند کی ضمانت منظور

چندی گڑھ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) 2007 ء سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ مقدمہ میں ملزم سوامی اسیمانند کی آج پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کردی لیکن وہ جیل سے باہر نہیں آسکتے کیونکہ انہیں دیگر دو دھماکوں کے مقدمات میں قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔ جسٹس ایس ایس سرون اور جسٹس لیزا گل پر مشتمل ڈیویژن بینچ نے ہندو گروپ ’’ابھینو بھارت‘‘ کے رکن اسیمانند کی ضمانت منظور کی ۔ و ہ ڈسمبر 2010ء سے جیل میں ہے۔ اسیما نند مکہ مسجد (حیدرآباد) اور درگاہ اجمیر شریف 2007ء دھماکوں میں بھی ملزم ہے۔