ڈاکٹر عماد خان
عالمی تنظیم صحت کے سروے کے بموجب سماعت کا زائل ہوجانا معذوری کی فہرست میں دنیا بھر میں سب سے اوپر ہے۔ یہ ہمارے علم میں نہیں آتا لیکن اس میں بتدریج اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ سماعت کا زائل ہوجانا عصری معاشروں میں آواز، عمر میں اضافے اور موروثی اثرات کا مشترکہ نتیجہ ہے۔ عمر رسیدہ افراد کی 33% تعداد سماعت کے کسی نہ کسی مرض کی شکار ہے۔ تقریباً 60 کروڑ افراد، دنیا کی جملہ آبادی کا تقریباً 10% حصہ معمولی یا بدترین بہرے پن کا شکار ہے۔ 25 کروڑ افراد اوسط درجہ سے بدترین درجہ کی ثقل سماعت میں مبتلا ہیں۔ دنیا کے بصارت سے محروم افراد کی ایک تہائی ترقی پذیر ممالک میں ہے۔ ڈاکٹر عماد خان ایم ایس ایل پی اے ایم ڈی کیور اینڈ جے کے کلینکس نے اس کا انکشاف کیا۔
وہ 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کی سماعت کے معائنہ کو ضروری قرار دیتے ہیں، جن لوگوں کو سماعت میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا ہو ان کا معائنہ بھی ناگزیر ہے۔ یہ ایک پیچیدہ طریقہ کار ہے جس میں کان کی حساسیت کے ساتھ ساتھ سمجھنے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔ سینسری نیورال ثقل سماعت اندرونی کان کے بالوں کے خلیوں سے احتسابی عصبہ اور دماغ کے درمیانی راستہ کو نقصان پہونچنے کا نتیجہ ہوتا ہے۔ اگر ابتدائی مراحل میں علاج نہ کروایا جائے تو ثقل سماعت میں بتدریج اضافہ ممکن ہے۔ اس کے نتیجہ میں کان مکمل طور پر مردہ ہوسکتا ہے۔ سماعت کے زائل ہوجانے کا کامیاب علاج وجہ پر منحصر ہوتا ہے۔ سنسری نیورال ثقل سماعت کی وجوہات کو سماعت میں امدادی آلات سے دور کیا جاسکتا اور سماعت کی صلاحیت بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ مختلف اقسام کے کئی سماعت میں مدد دینے والے آلات دستیاب ہیں۔ آڈیولوجسٹ آپ کا معائنہ کرکے آپ کے لئے بہترین موزوں آلہ منتخب کرنے کا مشورہ دے سکتا ہے جس سے مریض کی سماعت کی ضروریات کی تکمیل ہوسکے۔ سماعت زائل ہوجانے پر دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی ہمارے پاس موجود ہے۔ ڈاکٹر عماد خان نے اس کا انکشاف کیا۔ بات چیت کا طریقہ علاج بھی ان لوگوں کے لئے موجود ہے جو بات کرنے میں اٹکتے ہیں یا جن کی بات درست نہیں ہوتی۔ بات چیت میں غلطیاں کرتے ہیں ، ہکلانے یا رویہ کے مسائل درپیش ہوتے ہیں۔
ہم سماعت کی مکمل جانچ کرتے اور دنیا کے بہترین سب سے چھوٹے (نظر نہ آنے والے) طاقتور اور ڈیجیٹل پروگرامیبل سماعت کے آلات جے کے اسپیچ اینڈ ہیئرنگ سنٹرس پر ڈسکاؤنٹس پر فراہم کرتے ہیں۔ یہ سنٹرس سکندرآباد ، کوٹھی اور میرعالم منڈی میں واقع ہیں۔
کسی بھی قسم کے سوالات کے لئے اور اپائنٹمنٹس کے لئے
ربط پیدا کریں۔ 040-64595353