سماجی ذمہ داری پر شعور بیداری واک

9 اگسٹ کو نیکلس روڈ پر مقرر، سی ایچ مہتا کی پریس کانفرنس
حیدرآباد 26 جولائی (سیاست نیوز) شہر میں کارپوریٹ شعبہ میں سماجی ذمہ داری سے متعلق شعور بیدار کرنے کی غرض سے انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا (ICSI) کے زیراہتمام 9 اگسٹ کو صبح 7 بجے پیپلز پلازا نیکلس روڈ ’’5k Walk‘‘ رکھا گیا ہے جس میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ اور تلنگانہ ریاستی وزراء مہمانان خصوصی کے علاوہ این جی اوز، سماجی جہدکار اور دیگر قائدین شرکت کریں گے۔ یہ بات آج یہاں صدر انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا مسٹر سی ایس اٹل ایچ مہتا صدرنشین آئی سی ایس آئی حیدرآباد چیاپٹر، مسٹر سی ایس اساک راج نے پریس کانفرنس میں بتائی۔ انھوں نے بتایا کہ مذکورہ 5k واک میں شرکت کے خواہشمند افراد کے لئے اسی دن صبح 6 بجے رجسٹریشن کرکے داخلہ پاس دیا جائے گا اور داخلہ فیس 200/- روپئے ہوگی جبکہ رجسٹریشن کروانے والوں کو ٹی شرٹ دی جائے گی اور انسیاک کی سہولت رہے گی۔ اس موقع پر سنٹرل کونسل ارکان آئی سی ایس آئی مسرز اپلاد راؤ، وی ایم مکارند لیسی، نائب صدر آئی سی ایس آئی حیدرآباد چیاپٹر مسٹر سی ایس مہادیو تروناگری بھی موجود تھے۔