احمد آباد۔/5ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات ہائی کورٹ نے آج سماجی جہد کار تیستا ستیلوار اور ان کے شوہر جاوید آنند اور مرحوم کانگریس ایم پی احسان جعفری کے فرزند تنویر اور دیگر کو ہدایت دی ہے کہ گلبرگ سوسائٹی فنڈ کے بیجا استعمال کیس میں ہر پندرہ دن میں ایک مرتبہ تحقیقاتی آفیسر کے روبرو حاضری دیں۔ جسٹس اے جے دیسائی نے ستیلواد، آنند، جعفری اور سابق گلبرگ سوسائٹی کے ساکن فیروز گلزار کو ہدایت دی ہے جبکہ فسادات کے دوران گلبرگ سوسائٹی مارے گئے افراد کی یاد میں ایک میوزیم کی تعمیر کیلئے یہ فنڈ اکٹھا کیا گیا تھا تاہم گلبرگ سوسائٹی میں مقیم بعض افراد نے شکایت کی تھی کہ میوزیم کی تجویز سے دستبرداری کے بعد عطیات واپس نہیں کئے گئے۔