سماجی جہدکار میدھا پاٹکر کا دورہ آندھرا پردیش

صدر مقام کی تعمیر سے متاثرہ افراد سے ملاقات کا منصوبہ ، جلسہ عام سے خطاب
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش کی جانب سے ریاست آندھرا پردیش کے جدید صدر مقام کے قیام کے لیے کسانوں سے قیمتی اور زر خیز اراضیات کو ریاست کی ترقی کے نام پر ہزاروں ایکڑ اراضیات کوحاصل کرنے کی پالیسی کے خلاف قومی جہدکار و فاونڈرنیشنل الائنس آف پیوپلس مومنٹ (NAPM) مسٹر میدھا پاٹکر 9 اپریل بروز چہارشنبہ ریاست آندھرا پردیش کے بنائے جانے والے جدید صدر مقام کے مواضعات کا دورہ کر کے صدر مقام کی تعمیر کی زد میں آنے والے اراضی کے مالکین اور کسانوں سے ملاقات کر کے حالات سے واقفیت حاصل کریں گے اور وہ اسی دن شام 4 بجے موضع پینوماکا میں منعقدہ بھاری جلسہ عام کو بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کر کے مخاطب کریں گے ۔ یہ بات آج یہاں ریاستی کنوینر این اے پی ایم آندھرا پردیش مسٹر بی راما کرشنا راجو ، ریاستی صدر جنا چیتنیا ویدیکا ، آندھرا پردیش مسٹر وی لکشمن ریڈی پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منعقدہ جلسہ عام میں سابق جج اے پی ہائی کورٹ مسٹر پی لکشمن ریڈی ، سابق وزیر زراعت مسٹر وی شوبھنا دریشور راؤ اور مقامی رکن اسمبلی مسٹر راما کرشنا ریڈی کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتو اور عوامی تنظیموں سے وابستہ قائدین شرکت کر کے مخاطب کریں گے ۔ انہوں نے چیف منسٹر مسٹر چندرا بابو نائیڈو سے مطالبہ کیا کہ وہ آندھرا پردیش کے صدر مقام کے قیام میں قیمتی اور زرخیز اراضیات کو حاصل نہ کئے جائیں بلکہ بنجر اراضیات اور سرکاری اراضیات کو حاصل کئے جائیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کریں ۔۔