سماجی جہدکاروں کے کیس کو قریبی نگاہ سے دیکھنے سپریم کورٹ کا فیصلہ

نئی دہلی ۔19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے آج کہا کہ وہ کورے گاؤں بھیماکیس میں ملوث 5 سماجی جہد کاروں کی گرفتاری کے کیس کو قریبی نگاہ سے دیکھے گا۔ کسی بھی فرد کی آزادی کو قربان نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے ان 5 سماجی جہدکاروں کی نظربندی کو ایک دن کی توسیع دی ہے۔ عدالت نے حکومت مہاراشٹرا سے کہا کہ وہ مخالفت اور ناراضگی کے درمیان واضح فرق محسوس کرے اور کسی قسم کی گڑبڑ پیدا نہ کرے۔ چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا اور جسٹس اے ایم کھانولکر اور بی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے کہا کہ ہم کسی فرد کی آزادی کو سلب نہیں کرسکتے۔