سماجی انفرا اسٹرکچر پر جی ایس ٹی شرحوں میں کمی پر زور

ریاستی حکومت پر 19,200 کروڑ کا بوجھ عائد ہوگا ۔ کے کویتا
حیدرآباد 30 جون ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ نے مطالبہ کیا کہ سماجی انفرا اسٹرکچر کے پراجیکٹس پر جی ایس ٹی کی شرح کو 5 فیصد ہی برقرار رکھنا چاہئے ۔ پارٹی نے کہا کہ جی ایس ٹی کی نئی شرحو سے ریاست کا اضافی بوجھ 19,200 کروڑ تک پہونچ جائے گا ۔ پارٹی کی رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے آبپاشی ‘ ہاوزنگ اور عمارات و شوارع کے علاوہ دیگر شعبہ جات سے متعلق 2.3 لاکھ کروڑ کے پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے ۔ کچھ پراجیکٹس اپنی تکمیل کے قریب ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ان پراجیکٹس پر پانچ فیصد ویاٹ ادا کیا جا رہا ہے ۔ اب نئے ٹیکس نظام کے تحت ان پراجیکٹس پر 12 فیصد جی ایس ٹی عائد ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹیکس نظام کے تحت ریاستی حکومت پر 19,200 کروڑ کا اضافی بوجھ عائد ہوگا ۔ یہ بہت تشویش کی بات ہے ۔ چیف منسٹر کی دختر نے کہا کہ ریاستی حکومت کیلئے اتنی بھاری رقم مرکزی حکومت کو ادا کرنا بہت ہی مشکل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مطالبہ ہے کہ بیڑی ‘ گرانائیٹ اور ٹیکسٹائیل جیسے شعبہ جات پر جی ایس ٹی کی شرحوں کو کم کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد یا بدیر مرکزی حکومت ان مطالبات پر ور کریگی ۔