بالی ووڈ کے ایسٹرو ناٹ راکیش شرما اب اڑنے کے لئے تیار ہے۔ ہم بات کررہے ہیں ہندوستانی خلاء باز راکیش شرما پر بن رہی بائیوپک فلم ’’سلیوٹ‘‘ کی اس فلم کا پروڈکشن سدھارتھ رائے کپور کے بینر رائے کپور فلمس کے ساتھ شاہ رخ خان کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کررہی ہے۔ سدھارتھ رائے کپور نے سب سے پہلے اس فلم میں راکیش شرما کے کردار کے لئے عامر خان کو منتخب کیا تھا۔ فلم میں راکیش شرما کی پتنی کے کردار میں پرینکا چوپڑہ کو لیا جانا طے پایا تھا لیکن ہوا یوں کہ عامر خان کچھ وجوہات کی بنا اس فلم سے خود باہر ہوگئے لیکن جاتے جاتے انہوں نے سدھارتھ کو اپنے اس کردار کے لئے شاہ رخ خان کا نام دے دیا۔ ایسے میں ان کی جگہ اب شاہ رخ خان آگئے جب شاہ رخ آگئے تو پرینکا چوپڑہ کو ان سے اختلافات کی وجہ سلیوٹ سے باہر ہونا پڑا۔ اس کے بعد پرینکا کی جگہ کون اداکارہ آئے گی اس پر کافی خبریں آئیں، لیکن اب تازہ خبر یہ ہے کہ شاہ رخ خان نے پرینکا کی جگہ اپنی ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ چلتے چلتے‘‘ کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ ویر زارا جیسی فلموں کی اداکارہ رانی مکرجی کی سلیوٹ کے لئے سفارش کردی یعنی اب مہیش متھائی کے ڈائرکشن میں بنائی جارہی سلیوٹ کی اداکارہ رانی مکرجی ہوں گی۔ رانی مکرجی کو اسی سال ریلیز فلم ’’ہچکی‘‘ میں دیکھا گیا تھا وہ شاہ رخ کی فلم ’’زیرو‘‘ میں مہمان کردار میں دیکھی جائیں گی۔ اگر سلیوٹ میں شاہ رخ خان اور رانی مکرجی کی جوڑی بنتی ہے تو یہ ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ کے 12 سال بعد ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جائے گا۔