حیدرآباد 23 اگسٹ (سیاست نیوز) پہاڑی شریف علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایل پی جی سلینڈر میں دھماکہ کے نتیجہ میں میاں بیوی زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخ سکندر اور اُس کی بیوی فاطمہ بیگم مکان میں ایل پی جی گیس سلینڈر لائے تھے اور کل رات دیر گئے سلینڈر میں اچانک دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں مکان کا پورا سامان تباہ ہوگیا۔ واقعہ میں شیخ سکندر اور اُس کی بیوی شدید زخمی ہوگئے جنہیں دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا۔