سلک روڈ پراجکٹ پر ہندوستان کے اندیشے چین نے مسترد کردیئے

بیجنگ ۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج ہندوستان میں اس کے انتہائی اہمیت کے حامل سلک روڈ پراجکٹ پر ہندوستان کے اندیشوں کو یکسر مسترد کردیا جو کئی بلین ڈالرس پر مشتمل ایک اہم پراجکٹ ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان رابطہ، تجارت اور ترقی کو وسیع تر کرنا ہے۔ چین نے ہندوستان کو یہ باور کروانے کی کوشش بھی کی ہے کہ اگر کوئی ملک اس پراجکٹ کا حصہ بنتا ہے تو وہ اس ملک کیلئے فائدہ مند ہی ثابت ہوگا جو دراصل ون بیلٹ اینڈ ون روڈ (OBOR) کے تحت عمل میں لایا جائے گا جسکی نقاب کشائی دو سال قبل صدر چین نے کی تھی۔