سلویٰ فاطمہ نئی نسل کے لیے ایک نمونہ

سیاست کی کاوشوں کی ستائش ، نیو ماڈل اسکول میں تہنیت
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سلویٰ فاطمہ جو پہلی مسلم کمرشیل پائلٹ بنی ہیں ۔ ملت کے نئی نسل کے طلبہ کے لیے ایک نمونہ ثابت ہورہی ہیں ۔ ایک مسلم لڑکی حجاب میں رہتے ہوئے پائلٹ بن سکتی ہے اور فضاء کی بلندیوں میں اڑان بھر سکتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار یہاں نیو ماڈل اسکول دودھ باولی میں سلویٰ فاطمہ کو تہنیت پیش کرتے ہوئے کیا گیا اور طلباء وطالبات کو بتایا گیا کہ سلویٰ کا تعلق پرانے شہر کے سلطان شاہی علاقے سے ہے اور ادارہ سیاست اور جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی سرپرستی میں سلویٰ نے یہ منزل طئے کی ۔ جناب خلیل الرحمن نے اپنے اسکول کی جانب سے سلویٰ کو یادگار مومنٹو پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ترقی کی منزلیں طئے کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔۔