سلم علاقوں میں جی ایچ ایم سی کے مفت میڈیکل کیمپس

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( این ایس ایس ) : جی ایچ ایم سی نے شہر میں سلمس اور دیگر علاقوں میں 31 مارچ تک مفت میڈیکل کیمپس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی اربن ہیلت مشن کے ایڈیشنل کمشنر ہری چندن نے کہا کہ فیشنل اربن ہیلت مشن اسکیم کے تحت مفت میڈیکل کیمپس منعقد کئے جائیں گے  جس میں آنکھ ، جلد ، سے متعلق امراض اور سن اسٹروک ، ملیریا ، ڈینگو اور سوائن فلو سے متعلق تمام بیماریوں کا علاج کیا جائے گا ۔۔