سلمان کی ’’بھارت‘‘ میں تبو کا ہوگا مہمان رول

ایکٹریس تبو نے بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ کچھ میں انہیں لمبے رول ملے تو کچھ میں جھلک دکھائی دی وہ جلد ہی سلمان اسٹار فلم بھارت میں بھی مہمان رول کرتی نظر آئیں گی۔ اس چھوٹے سے رول کو پاکر بھی وہ کافی خوش ہے۔ تبو نے کہا کہ بھلے ہی فلم میں رول چھوٹا سا ہو لیکن اسٹوری لائن کے اعتبار سے یہ کافی اہم ہوگا۔ ایسے میں اس کے مہمان رول کو لے کر کافی خوش ہے۔ ایکٹریس نے سلمان اور خود کی باونڈنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں ان کے ڈبیو سے پہلے سے جانتی ہیں۔ سلمان جب بھی تبو کے پاس کوئی رول لے کر آتے ہیں تو انہیں پتہ ہوتا ہے کہ اس میں دم ہوگا۔ وہ ایسے ہی کسی بھی رول کو ان کے پاس نہیں لاتے ہیں۔ تبو نے کہا کہ جب سلمان کو لگتا ہے کہ کسی کردار میں مضبوطی ہے اور وہ ان پر فٹ بیٹھے گا تبھی وہ اسے آفر کرتے ہیں ایسے میں وہ بھی انہیں کبھی نہ نہیں کہہ سکتیں بتادیں کہ تبو کی حالیہ ریلیز فلم ’’اندھادھند‘‘ کو شائقین اور کریٹکس نے کافی پسند کیا اس تھرلر فلم میں ایشمان کھرانہ لیڈ رول میں تھے۔ تبو نے کہا کہ انہیں ابھی بھی فلم کی تعریف کرنے کے لئے کالس آتے ہیں جو انہیں خوشی دیتے ہیں۔