نئی دہلی /22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے سلمان خان کی 2002ء کے ہٹ اینڈ رن مقدمہ میں براء ت کے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کردی۔ اسپیشل لیو پٹیشن میں 47 بنیادوں پر ہائی کورٹ کے فیصلہ کو غلط قرار دیتے ہوئے تحت کی عدالت کا فیصلہ بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، جس میں 50 سالہ بالی وُڈ سوپر اسٹار کو مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی۔