سلمان کیس کی دستاویزات جل گئے مہاراشٹرا حکومت کا موقف

ممبئی،28مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا کے پاس بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ’ہٹ اینڈرَن‘ معاملہ کی کوئی بھی دستاویزات موجود نہیں۔ دفتر معتمدی میں محفوظ کردہ فائلیں جل کر خاکستر ہوچکی ہیں ۔ اس بات کا انکشاف ایک آر ٹی آئی جہدکار منصور درویش نے کیا۔ درویش نے بتایا کہ سکریٹریٹ میں محفوظ اس کیس کے تمام اہم دستاویزات 21جون 2012ء کو دفتر میں آتشزدگی کے سبب مکمل تلف ہوچکے ہیں۔ درویش نے واضح کیا کہ حکومت کو صرف یہ پتہ ہیکہ اس کیس کیلئے خصوصی استغاثہ پردیپ گھرات کا تقرر ہوا تھا ۔