جودھپور ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایکٹر سلمان خان کو سیاہ ہرن کے غیرقانونی شکار کے معاملہ میں ایک مقامی عدالت نے یہاں 29 جنوری کو حاضر ہونے کیلئے کہا ہے۔ پبلک پراسیکیوٹر اوپیندر شرما نے کہا کہ سلمان کو اب تک عدالت میں شخصی حاضری سے استثنیٰ تھا اور اب ان پر عدالت میں جرح کی جائے گی۔
سلمان خان کا پتلا نذرآتش
پٹنہ ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اداکار سلمان خان کے خلاف چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کے ساتھ لنچ کرنے اور پتنگیں اڑانے پر اپنی برہمی ظاہر کرتے ہوئے رام ولاس پاسوان کے ایل جے پی ورکرس نے آج انہیں غدار قرار دیتے ہوئے احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا۔ پٹنہ ڈسٹرکٹ ایل جے پی یونٹ کے ورکرس نے ’دبنگ ‘ ہیرو کا پتلا نذرآتش کیا اور بالی ووڈ اسٹار کی تصویروں کو پیروں تلے ڈال کر احتجاج کیا۔