نئی دہلی ۔ 28 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سابق مرکزی وزیر داخلہ اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آج کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی پس و پیش نہیں ہوگا کہ اس وقت کی کانگریس حکومت نے سلمان رشدی کی کتاب شیطانی کلمات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر کے غلطی کی تھی ۔ وہ شہر میں ایک سمینار سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ سلمان رشدی کی کتاب پر پابندی عائد کرنے راجیو گاندھی کا فیصلہ غلط تھا ۔ ملک میں عدم روا داری کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک آزاد معاشرہ ہے ۔ حالیہ دنوں میں ہر ایک کو کھلی آزادی حاصل ہوئی ہے تاہم ہمیشہ ایسی آزادی ناکام ہوتی ہے ۔ چدمبرم نے کہا کہ جو لوگ آزادی اور جمہوریت پر ایقان رکھتے ہیں انہیں ملک کے اندر بڑھتے عدم روا داری کے واقعات کے خلاف احتجاج کرنا ہوگا ۔۔