سلمان خان کے مقدمہ کی سماعت اب 28اپریل کو

ممبئی ۔ یکم اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام )’’ ٹکر دینے اور فرا ر‘‘ معاملہ میں ملوث بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان کے مقدمہ کی سماعت ایک سیشن عدالت نے 28اپریل تک ملتوی کردی ہے کیونکہ استغاثہ نے درخواست داخل کرتے ہوئے الیکشن ڈیوٹی کے لئے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی وجہ سے گواہان کو پیش کرنے کے لئے مہلت طلب کی ہے۔ تحقیقاتی افسر راجندر کانے نے عدالت کو مطلع کیا کہ پولیس اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی تفویض کی گئی ہے۔

اسی وجہ سے مقدمہ کی سماعت کے لئے وہ خود کو تیار نہ کرسکے جس کا آج سے آغاز ہونے والا تھا۔ سیشن جج ڈی ڈبلیو دیشپانڈے نے استغاثہ کو ہدایت کی تھی کہ 28اپریل کو پہلے گواہ کو پیش کیا جائے جو اس حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا جبکہ چشم دید گواہ کو ماہ مئی میں عدالت میں پیش کیا جانے والا تھا۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ سلمان خان کے تازہ مقدمہ کا آغاز نہیں ہوسکا۔ 26مارچ کو بھی تین گواہان عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے کیونکہ یا تو وہ لاپتہ تھے یا دستیاب نہیں ت