ممبئی 4 مئی ( سیاست ڈاٹ کام )اب جبکہ مقامی عدالت نے ٹکر مار کر فرار ہونے کے کیس میں فلمی اداکار سلمان خان کے خلاف فیصلہ سنانے کیلئے 6 مئی تاریخ مقرر کی ہے ۔ فلمی صنعت اس بات کو لیکر فکر مند ہیکہ سلمان خان پر لگائے گئے 200 کروڑ کی سرمایہ کا کیا ہوگا ؟ تاہم فلمی صنعت کو یہ بھی امید ہیکہ عدالت کے فیصلہ میں کوئی پریشانی کی بات نہیں ہوگی انہیں بے قصور قرار دیا جائے گا یا پھر اقل ترین سزاء دی جائے گی ۔ فلمی صنعت کے تجزیہ نگار کومل نہتا نے یہ بات کہی جبکہ سلمان خان کی دو فلمیں بجرنگی بھائی جان جس میں کرینہ کپور اداکارہ ہے اور پریم رتن دھن پائیو جس میں سونم کپور ہیروئین ہے تکمیل کے آخری مرحلہ میں ہے ۔ 49 سالہ فلمی اداکار نے حال ہی میں بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ کشمیر میں کی ہے ۔ فلمی صنعت کے ایک اور تجزیہ نگار امود مہرہ نے بتایا کہ سلمان خان مزید 4 فلموں بشمول دبنگ3 اور انٹری میں نو انٹری میں کام کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ لیکن یہ ہنوز اعلان تک محدود رہنے ایک اندازہ کے مطابق سلمان خان پر 200 کروڑ سرمایہ لگایا گیا ہے جو کہ گذشتہ چند سال سے باکس آفس پر کامیاب رہے ہیں ۔