ممبئی ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سلمان خان کے ڈرائیور کو ’’جھوٹا‘‘ قرار دیتے ہوئے وکیل استغاثہ نے کہا کہ اس نے عدالت سے جھوٹ بولا ہیکہ جب سلمان خان کی کار ستمبر 2002ء میں ایک بیکری سے ٹکرا کر اندر گھس گئی تھی جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا اس وقت کار فلم اداکار نہیں بلکہ وہ چلارہا تھا۔ وکیل استغاثہ نے آج ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پر دروغ حلبی کا مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔ اشوک سنگھ حلف اٹھا کر جھوٹی گوائی دینے کا مرتکب ہے کیونکہ واقعاتی شہادتوں سے ثابت ہوتا ہیکہ وہ جھوٹ بول رہا ہے۔ وکیل اس پردیپ بھرت نے المام عائد کیا جبکہ اداکار سلمان خان غور سے سنتے ہوئے سامنے ہی بیٹھے تھے۔