سلمان خان کا دعویٰ ناقابل قبول : استغاثہ

ممبئی ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کی ایک عدالت میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی صفائی میں پیش کردہ اس ادعاء کو وکیل استغاثہ نے مسترد کردیا اور کہا کہ یہ کہنا غلط ہیکہ سلمان خان کے ڈرائیور اشوک سنگھ 2002ء میں اس وقت گاڑی چلا رہے تھے، جب یہ حادثہ پیش آیا۔ استغاثہ نے کہا کہ یہ ایک بنایا گیا گواہ ہے جس کا استدلال بھی کافی دیر سے عدالت میں پیش ہوا ہے اور مقدمہ کے اختتام کے قریب اس کو متعارف کیا گیا ہے۔ سلمان خان نے پہلی مرتبہ پیر کو یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ نہیں بلکہ اشوک سنگھ گاڑی چلا رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجہ میں سڑک پر محو خواب ایک شخص ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے تھے۔