سلمان خان کا تاحیات کنوارہ رہنے کا اعلان

ممبئی ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ڈی نیوز کے ٹاک شو ایک ملاقات میں بالی ووڈ کے سب سے زیادہ چرچا میں رہنے والے کنوارے اداکار سلمان خان نے بالآخر یہ اعلان کردیا کہ وہ تاحیات شادی نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں نہ تو سیاست میں دلچسپی ہے اور نہ ہی وہ کسی فلم کی ڈائریکشن دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف اداکاری میں دلچسپی رکھتے ہیں اور زندگی بھر ایک اداکار ہی رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ٹاک شو کے دوران وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا زیادہ تر وقت بچوں کی فلاح و بہبود میں صرف کرنا چاہتے ہیں۔ ’’بیٹنگ ہیومن‘‘ کے ذریعہ وہ بچوں کی فلاح و بہبود اور دیگر سماجی کام کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ ’’ایک ملاقات‘‘ دودرشن کا ہفتہ واری ٹاک شو ہے جو ہر ہفتہ کو رات 9.30 بجے ٹیلی کاسٹ کیا جاتا ہے اور وہی شو دوبارہ اتوار کو رات 11.30 بجے نشر کیا جاتا ہے۔ 2010ء سے شروع کئے گئے اس پروگرام میں اب تک کئی مشہور شخصیتوں کو پیش کیا جاچکا ہے جن میں امبیکاسونی، جیوتیر ادیہ سندھیا، آنجہانی ولاس راؤ دیشمکھ، جاوید اختر، سابق کرکٹر مہندر امرناتھ اور ڈاکٹر ایس وائی قریشی کے نام قابل ذکر ہیں۔