مشہور کامیڈین کپل شرما کے دا کپل شرما شو کی واپسی کا انتظار کررہے فینس کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما اور سنیل گروور نے اپنی دشمنی بھلا کر ایک ساتھ اسٹیج شیر کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ سنیل گروور اور کپل شرما کو پھر سے ایک ساتھ لانے کے پیچھے کسی اور کا نہیں بلکہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا ہاتھ ہے۔ دراصل سال 2017 کی شروعات میں کپل شرما اور سنیل گروور کا آسٹریلیا سے واپسی کے وقت جھگڑا ہوگیا تھا اس جھگڑے کے بعد ہی سنیل گروور نے دا کپل شرما شو کو الوداع کہہ دیا تھا۔ اس جھگڑے کا شو کی ٹی آر پی کے ساتھ کپل شرما شو پر بریک لگانے کا فیصلہ کیا لیکن کچھ دنوں پہلے ہی کپل شرما نے اعلان کیا کہ وہ اس سال کے اختتام تک دا کپل شرما شو کا نیا سیزن لے کر آرہے ہیں۔ کپل شرما نے اپنے شو کے نئے سیزن کے لئے سلمان خان کے پروڈکشن ہاوز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ انٹرٹینمنٹ پورٹل پنک ولا کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ سلمان خان کی پہل پر ہی سنیل گرور نے کپل شرما کے ساتھ دوبارہ کام کے لئے ہاں کردی ہے۔ رپورٹ کی مانیں تو صرف سلمان خان کے کہنے پر سنیل گروور کپل شرما کے ساتھ پھر سے کام کرنے کے لئے تیار ہے اس کے ساتھ ہی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس مہینے کے اختتام تک دا کپل شرما شو کی شوٹنگ پھر سے شروع ہوسکتی ہے جبکہ دسمبر کے تیسرے ہفتہ میں نئے سیزن کے پہلے ایپی سوڈ کو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔