ممبئی۔26جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان نے اپنے ان مداحوں کیلئے جو بیروزگار ہیں ‘ ایمپلائمنٹ ویب سائٹ لانچ کی ہے ۔ یاد رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم ’’کِک‘‘ عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا کہ سماجی بہبودی تنظیم ’’ بیٹنگ ہیومن‘‘ کے تعاون سے ایمپلائمنٹ ویب سائٹ لانچ کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ اپنا فیس بک صرف وقت گزاری کیلئے نہیں بلکہ اس کے ذریعہ ملازمتیں بھی حاصل کی جاسکتی ہیں‘‘ ۔ انہوں نے روزگار کے متلاشی نوجوانوں کو ای میل پتہ بھی دیا ہے جو اس طرح ہے beinghumanworkshop.com۔ سلمان خان نے کہا کہ میری فیس بک پر ایسے جو بھی حضرات جو بیروزگار ہوں ان کیلئے میں نے ( سلمان) اپنے دوستوں سے سفارش کی ہے کہ انہیں کوئی اچھی سی ملازمت دے کر ان کے روزگار کیلئے راستے ہموار کریں۔