سلمان خان مقدمہ عینی گواہ کے قتل کی تحقیقات کیلئے عدالت میں درخواست

ممبئی۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام) بمبئی ہائی کورٹ میں آج ایک درخواست دائر کرتے ہوئے 2002 ء ٹکر دے کر فرار ہونے کے مقدمہ میں کلیدی عینی گواہ کی موت کے حالات و واقعات کی حکومت مہاراشٹرا اور پولیس کے ذریعہ تحقیقات کی استدعا کی گئی ہے۔ اس مقدمہ میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو گزشتہ ماہ مجرم قرار دیا جاچکا ہے۔ پونے کے ایک سماجی کارکن ہیمنت پاٹل نے یہ درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہئے جنہوں نے مبینہ طور پر عینی گواہان پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے علاوہ فلم اداکار کے باڈی گارڈ رویندر پاٹل پر بھی دبائو ڈالا گیا تھا کہ وہ مقدمہ کی سماعت کے دوران حقائق کا انکشاف نہ کرے۔ اس درخواست پر آئندہ سماعت مقررہ تاریخ پر ہوگی۔