ممبئی ۔12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) فلم اداکار سلمان خان کے خلاف حادثہ کے بعد راہ فرار اختیار کرنے کے مقدمہ میں ایف آئی آر درج کرنے والے پولیس عہدیدار نے آج ٹرائل کورٹ کو بتایا کہ حادثہ کے بعد سلمان خان جائے واردات پر نہیں تھے ۔ اس کے علاوہ وہ گھر پر بھی موجود نہیں تھے حالانکہ یہ مقام حادثہ سے بمشکل دوسومیٹر دور ہے ۔ راجندر کمار جو تحقیقاتی عہدیداروںکی ٹیم میں شامل ہے بتایا کہ حادثہ کے بعد ملزم کا پتہ نہیں چل سکا تھا ۔