ممبئی، 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان بگ باس سیزن ۔ 12 کے لئے 300 کروڑ روپے لے رہے ہیں۔ سلمان خان جلد ہی بگ باس سیزن 12 کے شو میں نظر آئیں گے ۔ اس شو میں کئی نامور چہرے حصہ لیں گے ۔ کہا جارہا ہے کہ اس مرتبہ سلمان ہر ویک اینڈ ایپی سوڈ کے لئے 14 کروڑ روپے کی فیس لے رہے ہیں۔ بگ باس 11 کے دوران ان کی فیس تقریبا 12 کروڑ تھی۔اس مرتبہ بگ باس اکتوبر کے بجائے ستمبر میں لانچ کیا جارہا ہے جو کہ نئے سال سے قبل دسمبر میں ختم کردیا جائے گا۔سلمان کو بگ باس ۔12 کے پورے سیزن سے 300 کروڑ سے زیادہ کی آمدنی ہوگی۔ یہ شو ٹی آرپی پر چاہے جو بھی نتائج لے کر آئے ، سلمان کے لئے 300 کروڑ پہلے ہی متعین ہو چکے ہیں۔