طلباء وطالبات کا انٹر میں شاندار مظاہرہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : سلطان العلوم جونیر کالج بنجارہ ہلز کی طالبہ عروسہ ثانیہ نے ایم پی سی میں 459/470 نشانات حاصل کر کے ریاستی سطح پر 9 واں رینک حاصل کیا جب کہ ایم پی سی ہی سے منزہ زرین نے 457/470 نشانات کے ذریعہ 11 واں رینک حاصل کیا۔ اس کے علاوہ بی پی سی کی شائستہ سمیہ نے 429/440 نشانات کے ساتھ ریاستی سطح پر 9 واں رینک حاصل کیا ۔ ایم ای سی کی طالبہ صبا سلطانہ نے 481/500 نشانات کے ساتھ ریاستی سطح پر 11 واں رینک حاصل کیا ۔ اس طرح ان طالبات نے انٹر میڈیٹ سال اول کے امتحان میں شاندار مظاہرہ کیا ۔ اس کے علاوہ جملہ 11 طلباء و طالبات نے ابتدائی 20 رینکس میں اپنا مقام حاصل کیا جن میں بی پی سی کی سارہ سلطانہ 425/440 نے 13 واں رینک بی پی سی کی لبنیٰ مظفر حسین نے 432/440 نے 15 واں رینک ایم پی سی کی مومنا تہمین نے 452/470 نے 16 واں رینک ، بی پی سی کی میناز فاطمہ نے 421/440 نے 17 واں رینک ایم پی سی کے شاہ ایم محمد نے 450/470 نے 18 واں رینک بی پی سی کی سید صائمہ ہاشم نے 419/440 نے 19 واں رینک اور ایم پی سی کی آسیہ سمرین نے 445/470 نے 20 واں رینک ایم ای سی کی نور جہاں 473/500 کے ذریعہ 20 رینک حاصل کیا ۔ سی ای سی میں وجیہہ افروز نے 467/500 کے ذریعہ سی ای سی میں کالج ٹاپ کیا ہے ۔۔