سلسلہ کوہ ہمالیہ میں8.5 شدت کے زلزلے کی پیش قیاسی

نئی دہلی ۔ 2 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سائنسدانوں نے پیش قیاسی کی ہے کہ سلسلہ کوہ ہمالیہ میں جاریہ سال اعلیٰ سطحی زلزلہ ہوسکتا ہے ۔ سی پی راجندر ن جواہر لعل نہرو سنٹر برائے ترقی یافتہ سائنٹفک تحقیق بنگلورو نے کہا کہ اس علاقہ میں زمین پر زبردست بوجھ پڑ رہاہے جس کی وجہ سے کم از کم 8.5 یا اُس سے زیادہ شدت کا ایک زلزلہ سلسلہ کوہ ہمالیہ میں عنقریب آسکتا ہے ۔ محققین نے مقامی ارضیات اور ساخت کے نقشے کا مطالعہ کیاہے جو جیالوجیکل سروے آف انڈیا کی جانب سے شائع کیاگیاہے ۔ علاوہ ازیں اُنھوں نے گوگل ارتھ اور ہندوستانی خلائی ادارہ اسرو کے کارٹوسائٹ ۔I مصنوعی سیارے کی فراہم کردہ تصاویر کا مطالعہ کیاہے ۔ موجودہ تحقیق اس حقیقت پر زور دیتی ہے کہ ایک زبردست زلزلہ مرکزی سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہوسکتا ہے جس کے تحت ہندوستان کے چند علاقے اور مشرقی نیپال زد میں آسکتا ہے ۔
600 تا 700 سال سے اس علاقہ میں زبردست بوجھ پڑ رہاہے ۔
انھوں نے کہاکہ ہمارا تخمینہ یہ ہے کہ دستیاب شہادتوں سے پتہ چلتا ہے کہ ایک قدامت پرست تخمینہ کے بموجب یہ علاقہ بشمول ہندوستانی علاقہ آلموڑہ اور اس کے مغرب میں نیپال کا علاقہ پوکھرا میں 8.7 شدت کا زلزلہ آنے کا قوی امکان ہے۔ مہاراشٹرا کے علاقہ پال گھر اور اس کے مضافات میں آج 3.1 شدت کا ضلع کا جھٹکہ محسوس کیا گیا۔