اقوام متحدہ ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک ایسی دہشت گرد تنظیم پر تحدیدات عائد کی ہے جس کی قبل ازیں النصرہ فرنٹ سے وابستگی رہی ہے اور افغانستان ۔ پاکستان سرحد کے قریب سے اپنی سرگرمیاں چلایا کرتی تھی۔ سلامتی کونسل نے تنظیم پر ہتھیاروں کی ضبطی، اثاثہ جات کو منجمد کرنے اور سفر پر امتناع عائد کردیا ہے۔ کونسل کی آئی ایس آئی (داعش) اور القاعدہ تحدیدات کمیٹی نے کل خطیب امام البخاری کو بھی تحدیدات کی فہرست میں شامل کیا ہے جو کسی فرد پر نافذ کردہ تحدیدات میں شامل ہے۔ مذکورہ گروپ افغانستان۔ پاکستان سرحد کے قریب سے اپنی سرگرمیاں انجام دیا کرتا تھا جبکہ جاریہ ماہ اسے شام میں بھی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے پایا گیا تھا جو ادلیب، حلب اور خامہ کے ’’آپریشن زون‘‘ میں تھا۔ کمیٹی کی پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔
2016ء سے مذکورہ تنظیم شمالی افغانستان میں اپنی خدمات انجام دے رہی تھی جس میں وسطی ایشیائی ممالک کے خلاف حملے بھی شامل ہیں۔