سلامتی کونسل کا شام کے کیمیائی حملے کے موضوع پر اجلاس

اقوام متحدہ ۔ /4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کل ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی تاکہ شام کے مشتبہ کیائی حملے پر تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔ جس سے کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ نے اس کا انکشاف کیا ۔ برطانیہ اور فرانس نے عاجلانہ بنیادوں پر اجلاس طلب کیا تاکہ باغیوں کے زیرقبضہ صوبہ ادلیب کے قصبہ پر کیمیائی حملے پر تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔ امریکی سفیر نکی ہیلی نے جو جاریہ ماہ سلامتی کونسل کی صدر ہیں کہا کہ کل 10 بجے دن کیمیائی ہتھیاروں کے حملے پر جو حکومت شام نے کیا ہے غور کرنے اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔