سلامتی کونسل شمالی کوریا کے مزید سفارتکاروں پرپابندی لگائیگی

اقوام متحدہ، 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شامل ممالک شمالی کوریا کی طرف سے مسلسل میزائل تجربے کے بعد اسکے مزید سفارتکاروں پر پابندی لگانے کی امریکہ اور چین کی تجویز پر آج ووٹنگ ہوگی۔ سلامتی کونسل کوریو بینک اور کورین پیپلز آرمی کی اسٹریٹجک راکٹ فورس کے سربراہ اور دیگر 14 لوگوں سمیت چار سفارتکاروں پر پابندی لگانے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ ان 14 افراد میں چو آئی یو بھی شامل ہے جسکو شمالی کوریا کے خفیہ محکمہ کا سربراہ سمجھا جاتا ہے ۔ اگر ان پابندیوں کا اطلاق ہوجاتا ہے تو انکی عالمی املاک کو ضبط کرنے اور انکی سفری پابندیوں کو نافذ کرنے کا حکم منظور ہوجائیگا۔ امریکہ نے چین کو پانچ ہفتوں میں شمالی کوریا پر پابندی لگانے کیلئے قائل کیا ہے ۔ دونوں ملکوں نے اس تجویز کے معاہدہ پر دستخط کئے اور باقی 13 رکن ممالک کیلئے مسودہ تیار کئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہیکہ امریکہ اور چین نے شمالی کوریا پر پابندیاں لگانے پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہیکہ روس اس تجویز کو منظوری دیگا یا نہیں۔
امریکہ کے پیرس معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر برطانیہ مایوس
لندن، 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ انہیں امریکہ کو پیرس موسمیاتی معاہدے سے باہر نکالنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئي ہے ۔آج مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ اور ٹریسا مے کے درمیان ٹیلیفون پر اس سلسلے میں بات چیت کے بعد ڈاؤننگ اسٹریٹ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے ۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم ٹریسا مے نے مسٹر ٹرمپ کے فیصلے پر اپنی مایوسی ظاہر کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ برطانیہ پیرس موسمیاتی معاہدے کے تئیں پابند عہد ہے ، جیسا کہ انہوں نے حال ہی میں G-7 کی میٹنگ میں واضح کیا تھا۔