اقوام متحدہ ۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ہندوستان اور دیگر جی ۔ فور ممالک پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ کی تجویز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز بعض رکن ممالک کی نمائندگی میں عالمی ادارہ میں نمائندگی میں اضافہ کی قومی آرزو کی عکاس ہے جس کی وجہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات پر زور دیا جارہا ہے۔ پاکستان نے کہا کہ جی فور گروپ مستقل رکن ممالک کی تعداد میں اضافہ چاہتا ہے تاکہ اس عالمی ادارہ میں بعض ممالک کی طاقتور نمائندگی میں اضافہ ہوسکے لیکن ایسا کرنے سے عالمی نظام تبدیل ہوجائے گا۔ جی فور کے رکن چاروں ممالک اقوام متحدہ کی توسیع شدہ سلامتی کونسل میں مستقل نشست کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ پاکستان کی سفیر برائے اقوام متحدہ ملیحہ لودھی نے جی فور کے رکن ممالک کے موقف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔