واشنگٹن ۔ 26فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے سفیر برائے امریکہ نوتیج سرنا نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ سے وائیٹ ہاؤز کے اوول آفس میں ری پبلکن پارٹی کے قائد صدر امریکہ بننے کے بعد پہلی بار ملاقات کی ۔ ٹرمپ تمام غیر ملکی سفیروں بشمول سرنا سے کل ملاقات کررہے تھے اور انہوں نے ان کے ساتھ انفرادی طور پر تصویر کشی بھی کروائی ۔ کسی اعلیٰ سطی ہندوستانی سفارتکار کی ٹرمپ کے ساتھ صدر امریکہ مقرر ہونے کے بعد اولین ملاقات تھی ۔ وہ 1980 کی دہائی کے بیاچ کے آئی ایف ایس آفیسر ہیں اور 8نومبر کے صدارتی انتخابات سے چند دن پہلے امریکہ پہنچے تھے ۔کل قومی گورنرس اسوسی ایشنس نے اس ملاقات کا اہتمام کیا تھا۔
ٹام پیریز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدرنشین منتخب
اٹلانٹا، 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں ڈیموکریٹک اراکین پارلیمان نے سابق صدر براک اوباما کے دور میں وزیر محنت رہے ٹام پیریز کو ڈیموکریٹک پارٹی کا نیا صدرنشین مقرر کیا ہے ۔قومی ڈیموکریٹک کمیٹی کے اراکین نے پیریز کو دوسرے راؤنڈ کی ووٹنگ میں کمیٹی کا سربراہ منتخب کیا۔ پیریز نے کیت ایلیسن کو شکست دی۔پیریزکو دوسرے راونڈ میں مجموعی طورپر 235 ووٹ ملے جبکہ انہیں جیت کے لیے 218 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ایلیسن امریکی کانگریس میں منتخب ہونے والے پہلے مسلمان ہیں۔ انہیں لبیرل لیڈر اور امریکی سینیٹر برنی سیڈرس کی حمایت حاصل تھی۔ 55 سالہ پیریز کے سامنے اب پارٹی کو پھر سے متحد کرنے کا اہم چیلنج ہوگا۔